بیان: ڈاکٹر محمد شرافت علی
موضوع: کلونجی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ
میرے پیارے بہنوں اور بھائیو اسلام دین فطرت ہے اس میں اللہ سبحانہ و تعالی نے جس چیز کو اپنے لئے پسند کیا اسی کو اللہ سبحانہ و تعالی نے دین بنا دیا۔ اللہ سبحانہ و تعالی نے نے اس کائنات کے انسانوں کے لیے ہر اس چیز کو پیدا کیا جو انسانوں کے لئے نفع بخش ہے جس کے اندر انگنت حکمتیں مصلحتیں پوشیدہ ہیں۔ اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزوں میں سے ایک بہترین نعمت بہترین چیز کلونجی ہے۔ میرے بھائیو اور میری بہنوں کلونجی وہ کالا دانہ ہے جس کے بارے میں پیارے پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری کی شفاء ہے۔
میرے بھائیو اور میری بہنوں کلونجی اللہ سبحانہ وتعالی کی وہ زبردست نعمت ہے جس کے اندر ہر بیماری کے خلاف لڑنے کی طاقت ہے، میرے بھائیو کلونجی میں سوائے موت کے ہر بیماری کی شفاء ہے یہ کالادانہ اپنے اندر ان گنت نفع چھپائے ہوئے ہے۔
یہ کالادانہ اگر میں اس کی خوبیاں بیان کرنا شروع کردوں الحمدللہ ثم الحمدللہ میں نے اپنی زندگی میں اِلاماشااللہ کوئی ایسا مریض ہوگا جس کو کلونجی نہیں کھلائی اور الحمدللہ ثم الحمدللہ ہر شخص نے بتایا کہ کلونجی کھانے سے میرے جسم میں کیا کیا فائدہ ہوا ہے ۔
کلونجی سب سے پہلے ہمارے دماغ کو ٹھیک کرتی ہے، کلونجی ہماری نظر کو ٹھیک کرتی ہے کلونجی ہمارے دل کو تقویت دیتی ہے کلونجی ہمارے معدے کو تقویت دیتی ہے کلونجی ہمارے گردوں کے جتنے مسائل ہیں اس کے لئے بہترین ہے جگر کے لیے بہترین ہے، کلونجی ہماری آنتوں کی جتنی پرابلم ہے ان کو ٹھیک کرتی ہے۔
کلونجی کا استعمال
کلونجی کا صحیح استعمال کیسے کرنا ہے اور کلونجی کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لئے اس ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔