ڈیوڈ آئکے – کورونا وائرس وبا کے پیچھے سچائی: کوویڈ 19 لاک ڈاون اور اقتصادی گراوٹ
ڈیوڈ ایکے ، ایک انگریزی مصنف اور عوامی مقرر ہیں ، جو 1990 کی دہائی سے شازشوں مفروضوں کے ماہر کے طور پر جانے جاتے ہیں ، اور وہ خود کو ’کون دنیا کو کنٹرول کر رہا ہے‘ کے موضوع کے کل وقتی تفتیش کار قرار دیتے ہیں۔
وہ 21 سے زیادہ کتب اور 10 ڈی وی ڈی کے مصنف ہیں اور 25 سے زائد ممالک میں لیکچر دے چکے ہیں ، انہوں نے ویمبلے ایرینا جیسے بڑے اسٹیڈیم میں 10 گھنٹے تک جمِ غفیر سے براہ راست گفتگو کی۔
اس ویڈیو میں ڈیوڈ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دنیا بھر میں مچائی گئی تباہ کاریوں، عالمی معاشیت پر اثرات اور چین ، اٹلی اور اسپین جیسے ممالک پر کرونا وائرس کی یلغار کے پسِ پردہ حقائق پر گفتگو کی ہے