فیس بک اب ایک نیا فیچر ’’ Message Requests‘‘ متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے بعدOther Inbox کا خاتمہ ہوجائے گا۔ Other Inbox ایک اندھے کنویں کی طرح تھا جس میں پیغام پہنچ کر دفن ہوجاتے تھے۔ اس نئے فیچر کے ساتھ ہی Other inbox کا خاتمہ ہوجائے گا اور یہ ایسا فیچر تھا جس کے ختم ہونے کا کسی کو افسوس نہیں ہوگا۔
نیا فیچر ’’ Message Requests‘‘ گمنام طریقے سے کام کرے گا جس میں پیغام بھیجنے والے کو پتا نہیں چلے گا کہ موصول کرنے والے نے پیغام پڑھ لیا یا نہیں ، اور موصول کرنے والے کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ پیغام قبول کرلے یا نظر انداز کرلے۔نئی موصول ہونے والی درخواستیں Inbox میں سب سے اوپر ظاہر ہونگی اور پیغام کھولنے کے بعد وصول کنندہ کے پاس جواب دینے یا نظرانداز کرنے کا اختیار ہوگا۔ جبکہ تمام سپیم پیغامات خودکار طریقے سے فلٹر ہو جائیں گے۔
باخبر ذرائع کے مطابق نیا فیچر کچھ دنوں میں تمام یوزرز کے لئے پیش کردیا جائے گا۔