کویت۔4جولائی2015: حکومت امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر دوسرے خلیجی ممالک کی طرح وٹس اپ کالنگ پہ پابندی لگانے بارے مختلف امور کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت داخلیہ اور وزارت مواصلات اس سلسے میں تکنیکی اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے باہمی طور پر کام کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں وزارتیں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ صارفین اس پابندی سے کم سے کم متاثر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک خصوصی کمیٹی اس معاملے پر ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے وزارء کونسل کو پیش کرے گی جو اس پہ کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔ مزید برآں ایک باخبر ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کالز کو مکمل طور پر بلاک کرنا اتنا آسان نہیں کیونکہ وٹس اپ کے علاوہ وائبر اور ٹینگو جیسی کمپنیاں بھی کالنگ کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔