کویت سٹی، 30 اگست 2020: وزارتِ صحت کویت نے کورونا وائرس کی دوسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے منصوبہ وضع کرلیا ہے۔ منصوبے کے تحت پاکستان سے 500 ماہرین پر مشتمل تربیت یافتہ طبی عملے کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جس میں ڈاکٹر اور نرسیں شامل ہیں۔ روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت کویت نے اس سلسلے میں مذکورہ بالا طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے کویت لانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور یہ ماہرین چند دِنوں تک کورونا وائرس کے خلاف قومی مہم میں کویت کے طبی عملے کے ہاتھ مضبوط کرنے پہنچ جائیں گے۔
Source: ArabTimes