سیالکوٹ (سعید پاشا) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہوداحمد خاںنے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے قیام کی بدولت شہراقبال ؒ کی بچیوں کو اعلیٰ اور معیار تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مقامی سطح پر میسر آئی ہے جس سے انہیں اپنی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے علاوہ اپنے پوشدہ صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںاراکین قومی و صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری محمد اکرام، چودھری طارق سبحانی، شیزا فاطمہ، گلناز شہزادی اور شبینہ ذکریا وائیں ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی ، ممبر ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر ناصرہ، پروفیسر مرزا اقبال، چیئرمین سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ ، صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ فضل جیلانی اور ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ محمد فاروق نے بھی شرکت کی ۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے خواتین یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیسوں میں اضافہ سے والدین اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم نہیں دلوا سکے گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کا مقصد کم خرچ پر بچیوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم حصول ممکن بنانا ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ طالبات کو دور حاضر کے مضامین پر مشتمل ایسے پروفیشنل کورسز آفر کریں جن سے ان کو عملی زندگی میں آگے بڑھنے مدد ملے ۔ انہوں نے کہاکہ کورسسز آفر کرتے وقت سیالکوٹ کے معاشی اور اقتصادی صورتحال کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔ انہوں نے سیالکوٹ چونکہ ایک صنعتی شہر ہے اس لئے یہاں ماحولیاتی سائنسز کے کورسسز کا اجراء ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافقہ ممالک کے طرز پر سیالکوٹ چمبر آف کامرس اور وویمن یونیورسٹی ملکر ریسرچ پروگرام کا اجراء کریں ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی یونیورسٹی میں اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کرتے وقت ان کے تجربہ اور قابلیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے سیالکوٹ چمبر آف کامرس کے صدر سے اپیل کی کہ وہ وویمن کالج یونیورسٹی کے تعمیر و ترقی کے منصوبے میں پبلک سیکٹر کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ سیالکوٹ کے برنس کمیونٹی اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے اس عظیم الشان منصوبے کا حصہ بنے گی اور ادارے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ فضل جیلانی نے صوبائی وزیرتعلیم کو یقین دلایا کہ وہ وویمن کالج یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وویمن ہاسٹلز کی مرمت اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پر چمبر آف کامرس کی نگرانی میں کام شروع کروا دیا جائے گا ۔ قبل ازیں وائس چانسلر گورنمنٹ وویمن کالج یورنیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی نے صوبائی وزیر کو یونیورسٹی کے 15سالہ اکیڈیمک ویژن کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ادارے کی رجسٹریشن کرلی ہے تاہم مستقبل رکنیت کیلئے ایچ ای سی کے شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خالی آسامیوں پر تجربہ کار اساتذہ کو بھرتی کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ٹی ایم اے سیالکوٹ اور ڈی ایس او سیالکوٹ کو کالج کی گراؤنڈ اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر نے کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے پر ایم پی اے چودھری محمد اکرام کا شکریہ ادا کیا ۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہوداحمد خاں کی زیر صدارت گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے سنڈیکیٹ کا اجلاس
- Categories: پاکستان
متلعقہ مواد
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
by
اردو کویت
اگست 24, 2022
سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی
by
اردو کویت
اگست 15, 2022
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل
by
اردو کویت
اگست 10, 2022
راولپنڈی،میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
by
اردو کویت
اگست 4, 2022
پاکستان اور کویت کا باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
by
اردو کویت
جنوری 31, 2021