اسلام آباد ، ۲۹ اپریل ۲۰۱۵: حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تمام مسالک کے لئے ایک ہی وقت میں نظام صلوة رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق جمعہ کے روز سے ہو گا ۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کے پیش نظر تمام مسالک ایک ہی وقت اذان دیں گے اور ایک ہی وقت میں نماز بھی ادا کریں گے ۔
حکومت کی جانب سے تمام مسالک نے حکومت کی جانب سے اس فیصلے کی تائید کی ہے ۔ مجلس وحدت المسلیمین کے ترجمان نے کہا کہ ان کی جماعت حکومت کے اس فیصلے کی تائید کرتی ہے اور یہ حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے ۔ سنی مسلک کے علماءکرام کی جانب سے بھی اس فیصلے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے ؎ ۔ لال مسجد اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ بھی ایک ہی وقت میں نماز کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور یہ فیصلہ خوش دلی سے قبول کیا گیا ہے ۔