6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر رہنے کی صورت میں کیا کریں؟

6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر رہنے کی صورت میں کیا کریں؟ 1

سوال:
مری بیوی اور 2 سالہ بیٹی میرے زیر کفالت 22 نمبر ویزہ پر ہیں، میری بیوی 3 ماہ کی حاملہ ہے اور ڈاکٹروں نے اسے ڈلیوری تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میری بیوی اس وقت کویت سے باہر ہے اور اس کی ڈلیوری اپریل کے آخری ہفتے میں متوقع ہے جبکہ اس کا اقامہ جون 2017 میں ختم ہونا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ وہ 1 مہینہ مزید کویت سے باہر رہ سکے، یعنی 6 ماہ کی بجائے 7 ماہ؟
اگر ایسا ممکن ہے تو مجھے اس سلسلے میں کیا کرنا ہوگا اور کیا طریقہ کار ہوگا؟

جواب: اس کا طریقہ کار آسان ہے اور اگر آپ اس طریقے پر عمل کریں تو بآسانی آپ کی بیوی کو 6 ماہ سے زائد عرصہ کویت سے باہر رہنے کی اجازت مل جائے گی۔
1. سب سے پہلے اس ڈاکٹر یا ہسپتال سے لیٹر حاصل کریں جہاں سے آپ کی بیوی علاج معالجہ کروا رہی ہے۔
2. اس لیٹر کی تصدیق پھر اپنے ملک کی وزارت خارجہ سے کروائیں
3. یہ لیٹر پنے ملک سے منگوا کر ، اپنے سفارت خانے سے اس کی تصدیق کروائیں
4. اس کے بعد لازم ہے کہ آپ اس لیٹر کی تصدیق کویت فارن آفس جو شویخ (بالمقابل کویت سپورٹس اسٹیدیم )میں ہے، وہاں سے کروائیں۔
5. فارن آفس سے تصدیق ہوجانے کے بعد آپ اس لیٹر کا عربی زبان میں ترجمہ کروائیں
6. اس کے بعد آپ اپنے متعلقہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ جائیں اور وہاں سے ’’اِذنِ غائب‘‘ ٹائپ کروائیں جس کی فیس 500 فلس ہے۔
7. اس درخواست کے ساتھ اپنے پاسپورٹ اور بطاقہ مدنی کی کاپی، بمعہ اپنی بیوی اور بیٹی کے پاسپورٹ اور بطاقہ مدنی کی فوٹو کاپی نتھی کریں۔
8. اپنی بیوی اور بیٹی کی 2 پاسپورٹ سائز تصویریں نیلے عکس کے ساتھ نتھی کریں۔
9. اس کے بعد ’’اِذنِ غائب سیکشن میں جا کر اپنی درخواست جمع کروادیں۔
10. آپ کو ’’اِذن غائب‘‘ کی پرنٹ کردہ کاپی دی جائے گی جس کے ساتھ آپ کی بیوی اور بیٹی کی تصاویر بھی نتھی ہونگی۔یہ آپ کی بیوی اور بیٹی کے 6 ماہ سے زائد عرصہ باہر رہنے کا اجازت نامہ ہے۔
11. لازم ہے کہ آپ یہ اجازت نامہ اپنی فیملی کو بھجوائیں اور کویت واپسی پر یہ اجازت نامہ ان کے پاس ہونا ضروری ہے۔
یہاں ایک بات کے خیال رہے کہ آپ یہ درخواست 6 مہینے کا عرصہ گزرنے سے پہلے دیں، اگر آپ نے چند گھنٹے بھی تاخیر کردی تو آپ کی بیوی اور بیٹی دونوں کا اقامہ خودکار طور پر کینسل ہوجائے گا اور ان کو کویت واپسی کی اجازت نہیں ملے گی۔ مزید برآں آپ کو اپنی بیٹی اور بیوی دونوں کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ صرف بیوی کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی صورت میں آپ کی بیٹی کویت واپس نہیں آ سکے گی۔

بحوالہ: عرب ٹائمز کویت

Exit mobile version