اردوکویت: پبلک اتھارٹی برائے روڈز و لینڈ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے وہ الغزالی روڈ کو دونوں سمتوں میں، 30 اگست، 2022 کو منگل کی صبح سے 5 دنوں کے لیے جزوی طور پر بند کر دے گی۔
بندش کا دورانیہ صبح 1 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگی۔
اتھارٹی نے گاڑی چلانے والوں سے ہدایت کی نشانیوں پر عمل کرنے اور بند ہونے کے اوقات میں متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔