کویت میں اسکول دوبارہ کھلنے سے سڑکوں پر ٹریفک میں اضافہ متوقع

کویت میں اسکول دوبارہ کھلنے سے سڑکوں پر ٹریفک میں اضافہ متوقع 1

  اردو کویت: آج گرمیوں کی تعطیلات کے بعد بڑی تعداد میں اسکول دوبارہ کھلنے سے سڑکوں پر ٹریفک میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق مختلف تعلیمی نظاموں کے متعدد غیر ملکی اسکولوں نے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد آج سے سکول دوبارہ کھول  دئیے ہیں۔

ذرائع نے عندیہ دیا کہ نئے تعلیمی سال کے لیے غیر ملکی اسکولوں کے طلبہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تاہم ذرائع نے انسانی وسائل کی کمی کی نشاندہی کی، خاص طور پر اسکول بس ڈرائیور اور صفائی کرنے والے کارکنان کی کمی  کچھ اسکولوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔  رپورٹس میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ کچھ غیر ملکی اسکولوں کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنی بسوں کی گنجائش 20 سے 30 مسافر فی بس تک بڑھا دیں جب تک کہ اضافی ڈرائیور دستیاب نہیں ہو جاتے۔ ایک اندازے کے مطابق اس ہفتے تقریباً 254,192 مرد و خواتین طلباء غیر ملکی نجی اسکولوں میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔

Exit mobile version