اردو کویت: کویت نیشنل گارڈ کی فائر فائٹنگ ٹیم کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی میں چھ فائر فائٹنگ یونٹس کی ٹیم نے عبداللہ بندرگاہ کے علاقے میں لگنے والی ایک بڑی آگ پر قابو پالیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 8:45 بجے پیش آیا جب آگ نے تقریباً 5000 مربع میٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد نے آتشزدگی کے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا۔