قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بس ڈرائیورز کی ملک بدری کے حوالے سے حکام کی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ساتھ ایک ملاقات

قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بس ڈرائیورز کی ملک بدری کے حوالے سے حکام کی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ساتھ ایک ملاقات 1

اردو کویت: کویتی وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک اور آپریشنز امور میجر جنرل جمال الصیغ نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بس ڈرائیورز کو پارکنگ کی مقررہ جگہوں اور بس اسٹاپوں پرہی رکنے کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے اور جو بھی ڈرائیور ان ہدایات پرعمل نہیں کرے گا اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

وہ کویتی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نمائندوں کیلئے منعقد ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جسمیں محکمہ خلاف ورزی کے قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد الساحلی نے بھِی شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ کیپیٹل گورنریٹ میں عوامی سڑکوں پر مسافروں کی آمدورفت کے لیے پارکنگ کی جگہ فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26 اگست سے گاڑیوں کی سخت چیکنگ شروع کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو ملک سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نمائندوں نے پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو آسان بنانے کے لیے تعاون اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹریفک اور آپریشنز سیکٹر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version