جعلی یا بند فائل والی کمپنیوں سے اقامہ منتقل کرنے کے لئے شکایت رجسٹر کروانا لازم قرار

جعلی یا بند فائل والی کمپنیوں سے اقامہ منتقل کرنے کے لئے شکایت رجسٹر کروانا لازم قرار 1

اردو کویت:  کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے آگاہ کیا ہے کہ جن کارکنوں کی کمپنیاں بند ہو چکی ہیں یا جعلی پائی گئی ہیں ان کی ریذیڈنسی ٹرانسفر شکایات جمع ہونے اور ان کمپنیوں کے خلاف قانونی اقدامات کے بعد ہی ممکن ہوسکے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس طریقہ کار سے سیکڑوں غیر ملکیوں کو فائدہ پہنچے گا جنہیں ان کمپنیوں نے دھوکہ دیا جنہوں نے انہیں بھرتی کیا اور جن کی فائلیں ان غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے کے بعد بند کر دی گئیں جبکہ اِس میں تارکِ وطن ورکرز کی غلطی نہیں تھی۔

رونامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق مین پاور اتھارٹی کویت میں لائے گئے بند یا جعلی کمپنی والے کارکنان کو ریذیڈنسی ٹرانسفر اورعدم تعمیل کرنے والے آجروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

Exit mobile version