پبلک سیکیورٹی سیکٹرز نے عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر 20 افراد کو گرفتار کیا

پبلک سیکیورٹی سیکٹرز نے عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر 20 افراد کو گرفتار کیا 1

اردو کویت: ڈپارٹمنٹ فار پروٹیکشن آف پبلک مورلز اینڈ کمبیٹنگ اسمگلنگ ان پرسن نے سالمیہ کے علاقے میں عوامی اخلاقیات کے متضاد حرکتیں کرنے پر ایشیائی شہریت کے (19) افراد، 3 مرد اور 16 خواتین پر مشتمل جسم فروشی کے نیٹ ورک کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔

جنرل ڈپارٹمنٹ آف ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے کہا کہ ان افراد کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں اورانہیں مجاز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ یہ مجرمانہ سیکورٹی سیکٹر کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو غیر قانونی اور عوامی اخلاق کے منافی کارروائیاں کرنے والوں کو پکڑرہے ہیں۔ کریمنل سیکیورٹی سیکٹر نے شرق کے علاقے میں ایک نوجوان ایشیائی خاتون کو بھی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے عوامی اخلاقیات کے منافی کاموں کو فروغ دینے اور بے حیائی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا

Exit mobile version