کویت میں تارکین وطن کے لیے فیملی اور وزٹ ویزے اگلے نوٹس تک معطل کردئیے گئے

کویت میں تارکین وطن کے لیے فیملی اور وزٹ ویزے اگلے نوٹس تک معطل کردئیے گئے 1

اردو کویت: کویتی وزارت داخلہ نے تمام چھ گورنریٹس میں ریزیڈنسی افیئر ڈپارٹمنٹ کو زبانی ہدایات جاری کردی ہیں کہ اگلے نوٹس تک غیر ملکی افراد کو فیملی اور وزٹ ویزا جاری کرنا بند کر دیں۔

آن لائن ویزا کے لیے درخواست دینے والے صرف ڈاکٹروں اور یورپی باشندوں کو اس فیصلے سے باہر رکھا جائے گا۔ جن لوگوں کو پہلے ہی فیملی ویزا جاری کیا جا چکا ہے ان پریہ نئی ہدایات لاگو نہیں ہوتیں۔ علاوہ ازیں نئے طریقہ کار اور شرائط کو لاگو کیا جا رہا ہے جو غور کرنے کے بعد منظور کر لئے جائیں گے-

Exit mobile version