اردو کویت: روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ کے سائبرکرائم ڈیپارٹمنٹ نے کمیونٹی ارکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے دوسروں کی اجازت کے بغیر انکی تصاویر کھینچنے اور ان کو بدنام کرنے سے گریز کریں۔ محکمہ نے ایک آگاہی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "قانون کسی بھی ایسے شخص کو سزا وار ٹھراتا ہے جو جان بوجھ کر دوسروں کو بدنام کرتا ہے، انکے بارے نامناسب الفاظ استعمال کرتا ہے اوریا ان کی معلومات اور رضامندی کے بغیر ان کی تصاویر بنا کر، اور پھر اسے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے شائع کرتا ہے۔
ایک اور غیر متعلقہ پیش رفت میں، انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی (EPA) نے مختلف ریاستی حکام کے تعاون سے کویتی پانی کے معیار کی نگرانی کرنے کی اپنی خواہش کی تصدیق کی۔ روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق، متعلقہ ذرائع نے انکشاف کِیا کہ کویت خلیج کے اندر ایک جگہ پر سمندری آلودگی اور سمندری حیات کو دکھانے والا وائرل ویڈیو کلپ ۴ سال پرانا ہے۔