کویت: ڈرائیونگ لائسنس کے اجرأ کے لئے مزید 2 مراکز قائم

النصر سپورٹس کلب میں لائسنس وصول کرنے کی سہولت ختم

Two more new locations added to receive driving license

کویت سٹی، 22 اگست 2020: جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کویت نےتجدید شدہ  ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لئے  مزید 2 مراکز میں آٹومیٹڈ مشینیں نصب کردی ہیں۔ صارفین وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ پرتجدید سے متعلقہ ضروری معلومات اور دستاویزات جمع کروانے کے بعد بطاقہ مدنی کے ذریعے سوق شرق مال  اور الخیمہ مال جھرأ میں لگی جدید آٹومیٹڈ مشینوں سے اپنا لائسنس وصول کرسکتے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے سیکیورٹی میڈیا اور تعلقات کے شعبہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اتوار سے النصر سپورٹس کلب میں لائسنس وصول کرنے کی سہولت کو بند کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version