کویت: ارکان ِ اسمبلی میں کورونا وائرس کی تشخیص ،اسمبلی کا اجلاس ملتوی

Kuwait national assembly session postponed due to covid19

اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی مرزوق الغانم

کویت سٹی،13 جولائی 2020: سپیکر قومی اسمبلی جناب مرزوق الغانم نے ارکانِ اسمبلی میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کل ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ وزیرِ صحت کی طرف سے موصول ہونے والے ایک خط کے بعد کیا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ  صحت کی  طرف سے موصول ہونے والے خط اور ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مختلف وزرأ اور سیکریٹریٹ سٹاف کا کورونا وائرس  ٹیسٹ مثبت آیا ہےاور وزیرِ صحت نے حفاظتی تدبیر کے طور پر اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔

اُن کا مزید یہ کہنا تھا کہ کچھ افراد کے دوبارہ ٹیسٹ کی ضرورت ہے اور کچھ افراد ایسے ہیں جو متاثرہ افراد کے ساتھ میل جول میں رہے ہیں، تاہم وہ مٹاثر ہونے والے وزرأ یا عملے کے نام یا تعداد ظاہر نہیں کرسکتے اور وزیرِ صحت کی طرف سے  معلومات ملنے کے بعد متعلقه افراد اور حکام کو مطلع کیا جائے گا۔

Source: ArabTimes

Exit mobile version