4 جولائی2020: وزارتِ صحت کویت اور وزارتِ صحت پاکستان کے مابین کورونا وائرس (COVID-19) کے خلاف جنگ میں تعاون کے لئے معائدہ طے پاگیا ہے۔
وزارتِ صحت کے شعبہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریلیشنز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ریحاب الوطیان نے کونا نیوز کو بتایا کہ معائدے کی رو سے پاکستان اپنے شعبۂ صحت کے اُن ماہرین کی ٹیمیں کویت کے مختلف ہسپتالوں میں بھیجے گا جو قدرتی آفات اور وباؤں خاص طور پر کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کا گزشتہ تجربہ رکھتے ہوں۔ یہ ٹیمیں ڈاکٹرز ، نرسوں اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہونگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معائدہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دو طرفہ تعاون و تجربے کے تبادلے کے فریم ورک کے تحت طے پایا ہے۔
وزارتِ صحت کویت کے ہیڈکوارٹرز پر وزارتِ صحت کویت کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی رضا اور پاکستان کے سفیر سید سجاد حید ر نے معائدے پر دستخط کئے ۔
Source: ArabTimes