کویت میں پاکستانی خواتین کی تاریخ کا پہلا ورچل زوم پروگرام جہاں تقریباً ہر شعبے سے متعلق نمائندہ خواتین نے شرکت کی۔
مسز ایمبیسڈر عنبرین مصطفی کی سربراہی میں ریڈیو کویت کی مقبول اناؤنسر ندا مرزا کے پروگرام ندائے ندا میں خواتین نے کویت میں اپنی شاندار کارکردگی اور پروفیشنل شعبے کے کارناموں سے آگاہ کیا۔
اس پروگرام کو پاکستان میڈیا سینٹر کے تعاون سے پیش کیا گیا
مسز ایمیسڈر عنبرین مصطفی نے ندا مرزا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ندا مرزا واقعئ پروفیشنل اینکر ہیں۔
بیگم صاحبہ سفیر پاکستان مسز عنبرین مصطفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان خواتین کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں کسی طرح بھی مردوں سے کم نہیں ہیں میں آج میں ان سب خواتین سے ملکر بہت خوش ہوں، اب ہم خواتین ملکر نہ صرف اپنے وطن کا بلکہ وطن ثانی کویت کے لیے بھی خواتین کی سطح پر کام کریں گی دعا کیجئیے کہ وبا سے جلد نجات حاصل ہو اور ہم بنفس نفیس اور بالمشافہ ملاقات کریں۔
ندا مرزا نے اپنے پروگرام “ندائے ندا” میں سب خواتین کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ اب یہ سلسلہ جاری و ساری ہے کویت میں باصلاحیت خواتین تیار ہو جایئں میں انکو اپنا مہمان بنانے جا رہی ہوں۔
یہ پروگرام تو تعارفی تھا آئندہ کے پروگرام شعبہ جاتی یا موضوعاتی ہونگے۔
مہمان خصوصی محترمہ عنبرین مصطفی پروگرام کی میزبان محترمہ ندا مرزا کے علاوہ جن خواتین نے بات چیت میں حصہ کیا انکے نام یہ ہیں۔
محترمہ فائزہ صدیقی نے اپنے کلام سے نوازا اور خوب داد وصولی۔
محترمہ حنا سلیم نے اپنا تعارف اور خواتین کو پلیٹ فارم فراہم کرنے پر میڈم عنبرین اور ندا کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر فرح زاہد نے اپنے تعارف کے ساتھ وبا کے بارے میں بتایا۔
محترمہ عذرا بانو نے مبارک باد پیش کی۔
زوہا نوید نے مبارک باد پیش کی۔
روبیلہ غزل نے دعایئہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔
صائمہ رانی نے تفصیلی بتایا کہ کس طرح ایک خاتون کو مردوں کے ساتھ کام کرنے میں چیلنج کا سامنا ہوتا ہے اگر شوہر ساتھ نہ دے آپ کچھ نہیں کر سکتے۔
ڈاکٹر رعنا انعام نے بہت عمدگی سے احتیاطی تدابیر بتائیں۔
ڈاکٹر زینب محسن نے مبارک باد دی اور احتیاطی تدابیر بتایئں ۔
شہناز ظفر نے پاکستانی خواتین کو بتایا کہ خوبصورت دل اور کردار آپ کو زیادہ نکھار دیتا ہے انسان کو باہرسے اچھا لگنے کے لیے اندر سے خوبصورت ہونا چاہئیے۔
نادیہ ذیشان نے اپنا تعارف تجربہ بیان کیا اور مبارک باد دی ۔
شہلا خان نے مبارک باد دی۔
نادیہ محمد نے خواتین کے اس اجتماع کو بہترین کاوش قرار دیا اور کہا کہ ہمیں ملکر اپنے لوگوں کو ایجوکیٹ بھی کرنا ہے اور مدد بھی کرنی ہے انھوں نے بتایا وہ کیسے کیمونٹی کے اندر بحیثیت ویمن فورم کی نمائندہ کے کام کرتی ہیں۔
سمیرا عبداللطیف نے بہت سراہا۔
سیما نسیم فاروقی پروفیشنل پروفیسر ہیں جنھوں نے پروگرام بہت سراہا اور اپنے کام کے بارے میں بتایا۔
عزیزہ خان
شائستہ زاہد
فوزیہ زبیر
ارم اسلام
مریم شمیم سمیت تمام خواتین نے اس پروگرام کو سراہا اور مبارک دی۔