کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی کے بھارتی ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص

KNPC Mina Al AlAhmadi Refinery Kuwait

Photo from Kuwait National Petroleum Co

کویت سٹی، ۱۲ اپریل ۲۰۲۰: کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اُن کی الاحمدی ریفائنری کے پروجیکٹس سیکشن میں کام کرنے والے ایک بھارتی ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع نے روزنامہ الرائی  کو بتایا کہ وزارتِ صحت نے تمام ضروری اقدامات سرانجام دیتے ہوئے متاثرہ شخص جو کہ بھارتی شہری ہے کو علاج کے لئے متعلقہ شعبے میں منتقل کردیا ہے جبکہ باقی 42 افراد کو  حفظانِ صحت کے متعین کردہ اصولوں کے تحت قرنطینہ میں  بھیج دیا گیا ہے۔

کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی کے ملازمین کی یونین نے اعلان کیا ہے کہ پروجیکٹس ڈپارٹمنٹ کا ایک ملازم کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے جبکہ  قرنطینہ میں بھیجے گئے باقی ورکرز بھی غیرملکی تارکین وطن ہیں۔

Exit mobile version