کویت سٹی، 29 مارچ 2020: جنرل ایڈمنسٹریشن برائے ریزیڈنسی افئیرز کے ایک سنیئر افسر کے بیان کے مطابق فیملی ویزہ کی تجدید جلد آن لائن ممکن ہوجائے گی اور خاندان کا سربراہ اگلے کچھ دنوں میں اپنے خاندان کے افراد کا فیملی ویزہ (آرٹیکل 22) کی تجدید آن لائن کرسکے گا۔
سینئر افسر نے روزنامہ عرب ٹائمز کو بتایا کہ اس حوالے سے تمام انتظامات تقریباً مکمل کرلیئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ اگلے ہفتے تک فیملی ویزہ کی آن لائن تجدید شروع ہوجائے گی اور تجدید کے بعد بطاقہ مدنی کرفیو کی مدت ختم ہونے کے بعد وصول کئے جاسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ خاندان کے سربراہ کے لئے تجدید میں تاخیر کی صورت میں عائد ہونے والے جرمانے ادا کرنا لازمی ہوگی ، تاہم اگر تجدید کی خدمات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اگر اتھارٹیز کوئی استثناء دیتی ہیں تو صورتِ حال مختلف ہوگی۔