وزیرِ صحت کویت جناب ڈاکٹر باسل حمودحمد الصباح نے آج سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرکے مطلع کیا کہ کویت میں کورونا سے متاثرہ 6 مزید افراد صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔ مزید برآں وزاتِ صحت کویت کے اعلامیہ کے مطابق آج جمعرات مؤرخہ 26 مارچ 2020 کو کویت میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آئے ہیں۔