25 اکتوبر 2017 (کویت سٹی، اردو کویت): کویت کی سپریم کورٹ نے وزارت صحت کی جانب سے غیر ملکی افراد کے لئے نئی لاگو کی گئی اضافی ہیلتھ فیس کے خلاف ایک کویتی وکیل کی جانب سے دائر کیا گیا خارج کر دیا ہے، کیس میں غیرملکی افراد کے لئے اضافی ہیلتھ فیس کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے اضافہ واپس لینے کی درخواست کی گئی تھی جبکہ وزارت صحت نے عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی تھی.
اس فیصلے کے بعد کویت میں مقیم تارکین وطن کو نئی لاگو شدہ فیس ہی ادا کرنی پڑے گی