کویت، 13ستمبر 2017: کویت پولیس نے تین پاکستانی شہریوں کو شراب کے نشے میں دھت ایک حساس عمارت کے اردگرد خرمستیاں کرتے ہوئے دیکھ کر گرفتار کرلیا ہے۔ روزنامہ الشاھد کی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ معمول کے گشت پر معمور پولیس افسران نے تینوں افراد کو ایک کار میں نشے کی حالت میں حساس عمارت کے گرد منڈلاتے دیکھا تو ان سے شناختی دستاویزات طلب کی۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد مکمل نشے کی حالت میں تھے اور تینوں کو مزید تفتیش کے لئے زہرہ پولیس سٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف عوامی مقام پر شراب نوشی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔