کویت، 1 مارچ، 2017: وزارت مواسلات کے ذرائع کے مطابق گھریلو اور تجارتی صارفین سے ٹیلیفون لائن کی اضافی (اختیاری) سہولیات کے لئے اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ان اضافی سہولیات میں کالر آئی ڈی، بین الاقوامی کالز کی معطلی، ہولڈآن سروس، کال ٹرانسفر، الارم، کانفرنس کال جیسی سہولتیں شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گھریلو صارفین کے لئے نئے لینڈ لائن فون کے کنکشن کی فیس 65 دینار جبکہ تجارتی لائن انسٹال کرنے کی فیس 145دینار ہے۔ جبکہ گھریلو صارفین کے لئے فون لائن ٹرانسفر کرنے کی فیس 30 دینار، جبکہ تجارتی لائن ٹرانسفر کرنے کی فیس 70 دینار ہے۔ ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ وزارت مواصلات 4 اقسام کی ٹیلیفون لائنز فراہم کرتی ہے، جن میں ریگولر لائن کی فیس 65 دینار، برونز لائن کی فیس 150 دینار، سلور لائن کی فیس 300 دینار جبکہ گولڈن لائن کی فیس 500 دینار ہے۔