وزارتِ صحت نے انشورنس کمپنی کے ساتھ معائدہ ختم کردیا
اقامہ کی تجدید میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، عارضی اقامہ کی مدت کے دوران سفر نہیں کر سکیں گے۔ وزرات داخلیہ کویت
کویت سٹی، 22 جنوری، 2017(اردو کویت): وزارت داخلہ کویت نے اقامہ کی تجدید کے متعلقہ تمام اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اقامہ کی تجدید کے لئے آنے والے تارکینِ وطن کو فی الوقت صرف ایک مہینہ کا عارضی اقامہ جاری کیا جائے۔روزنامہ عرب ٹائمز کے کے مطابق اس ایک ماہ کے عارضی اقامہ کے حامل تارکینِ وطن اس مدت کے دوران سفر نہیں کر سکیں گے اور سفر کرنے کی صورت میں ان کو کویت واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کچھ وجوہات کی بنأ پر انشورنس کمپنی کے ساتھ معائدہ ختم کردیا ہے جس کی وجہ سے یہ صورت حال پیش آئی ہے۔ روزنامہ کے مطابق جب تک وزارت صحت کسی نئی کمپنی کے ساتھ انشورنس کا معائدہ نہیں کرلیتی، تب تک تارکینِ وطن کو عارضی اقامہ ہی جاری کیا جائےگا۔