پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلادالنبیؐ و سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد
پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت نوجوان نسل میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلیے اہم کردار ادا کر رہی ہے، مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عمر جاوید کیمونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان
چھوٹے بچوں کا انتہائی خوبصورت انداز میں قرأت ونعت پیش کرنا بہت خوش آئندہے جو کہ پاکستان قرأت و نعت کونسل کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سفیر جمہوریہ چاڈ علی احمد اغبش
پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی پوری ٹیم کو انتہائی منظم اور کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ شمشاد خان تنولی سرپرست اعلیٰ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت
پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے طلبہ و طالبات کیلیے قرأت و نعت، نقابت اور خطابت کی تعلیم وتربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری رکھے گی اور اسکا دائرہ کار پورے کویت میں پھیلایا جائے گا۔ بانی و صدر پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت محمد عرفان عادل
اپنے بچوں کو قرآنی تعلیمات کی تعلیم و تربیت کیلیے ہم سے رابطہ کریں، آج کے پروگرام میں ننھے طلبہ و طالبات کی اعلیٰ کارکردگی پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی
قرآن و سنت پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے، تمام معزز مہمانوں کا اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل عدنان یوسف
پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلادالنبیؐ و سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد ربیع الاول کی مبارک ساعتوں میں کیا گیا، اس روحانی پروگرام میں کویت کے طول و عرض سے خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی سفیر جمہوریہ چاڈ علی احمد اغبش اور سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید تھے۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے کی جبکہ یہ عظیم الشان تقریب پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی کی زیرسرپرستی انعقاد پزیدہوئی۔ کانفرنس کاآغازاپنے مقررہ وقت پر تلاوت قرآن حکیم سے ہواجسکی سعادت انجینئر محمد آصف اور قاری صہیب انجم نے حاصل کی۔ ہدیہ نعت ؐ پیش کرنے والوں میں محمد ایوب، محمد خرم، صوفی عبدالمجید، رانا محمد عرفان، بابر علی، احمد یار، محمد فیصل نقشبندی، مجاہد چشتی اور محمد سرو ر نقشبندی شامل تھے جبکہ نقابت کے فرائض محمد وحیدا ور زمان چشتی نے احسن طریقے سے ادا کیے۔ کانفرنس کی خاص بات ننھے طلبہ و طالبات کا، جنھوں نے پاکستان قرأ ت و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام مدرسہ میلادہاوٗس اور کویت میں دیگر مقامات پر جاری کلاسز میں تربیت حاصل کی، انتہائی خوبصورت انداز میں قرآن حکیم کی تلاوت، ہدیہ نعت، نقابت اور اسلامی جنرل نالج کے سوالات اور جوابات پیش کیے، جس پر ہال میں موجود تمام خواتین و حضرات نے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو کہ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے لیے انتہائی فخراور اعزاز کی بات تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت نوجوان نسل میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلیے اہم کردار ادا کررہی ہے اور آج کی تقریب میں ننھے بچوں کا شاندار کارکردگی انتہائی ستائش ہے اور میں پوری ٹیم کو اس پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ سفیر جمہوریہ چاڈ علی احمد اغبش نے کہا کہ چھوٹے بچوں کا انتہائی خوبصورت انداز میں قرأت و نعت پیش کرنا بہت خوش آئندہے جو کہ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی نے کہا کہ میں پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی پوری ٹیم کو انتہائی منظم اور کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتاہوں اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتاہوں۔
پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم طلبہ و طالبات کیلیے قرأت و نعت ، نقابت اور خطابت کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری رکھیں گے اور اسکا دائرہ کار پورے کویت میں پھیلایاجائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ ہم ٹیم ورک اور محنت پر یقین رکھتے ہیںاور ہمار ا رزلٹ ہی ہماری کارکردگی ہے اور آج معصوم بچوں کا انتہائی خوبصورت انداز میں قرآن حکیم کی تلاوت، نعت رسولؐ، نقابت اور خطابت اور اسلامی سوالات کے درست جوابات ہی ہماری کارکردگی اور معیار کی نشاندہی کرتاہے۔ ہم سب کو اس صدقہ جاریہ کے عظیم کام میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ ہر قسم کی رنجشوں اور اختلافات کو بھلا کر آئیے اس قافلہ میں شامل ہو جائیے۔ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے دروازے ہر کسی کیلیے ہیں۔ اُنھوں نے کونسل کے تمام ارکان کی شبانہ روز محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے نائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی نے کہا کہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں اور آج ننھے طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی پاکستان قرأ ت و نعت کونسل کویت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور نوجوان نسل میں قرأت ونعت، نقابت و خطابت کا فروغ ہی اس کونسل کا اصل مقصد ہے اور اسی مقصد کیلیے اسکے بانی محمد عرفان عادل نے پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی بنیاد رکھی جو کہ آج ایک تناور اور پھلدار درخت کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ کانفرنس میں طلبہ و طالبات ، جن میں محمد یاسین، عبدالرحمن، محمد علی حسن، محمد رشید، یاسمین یاسر، عریشہ فاطمہ، عبدالوہاب، محمد قاسم، فاطمہ الزہرا، فہد شفیق، میمونہ شفیق اور سفیر جمہوریہ چاڈ کے بچوں میں ریحام اغبش اور یوسف اغبش شامل تھے، نے بہترین انداز میں قرأت ونعت، نقابت اور سوالات کے جوابات دیے۔ پاکستان قرأت ونعت کونسل کے سیکرٹری جنرل عدنا ن یوسف نے اس موقع پر کہا کہ قرآن و سنت پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ہم تمام معزز مہمانوں کا اس بابرکت اور روحانی محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اُنھوں نے تمام سپانسرز، جن میں الائیڈ بنک، بحرین ایکسچینج کمپنی، منصوریہ جنرل ٹریڈنگ کمپنی شامل ہیں، کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں درودوسلام اور دعا کی گئی۔ اس موقع پر بحرین ایکسچینج کمپنی کی طرف سے شرکاء میں تحائف پیش کیے گئے۔ آخر میں تمام مہمانوں کی تواضع کھانے سے کی گئی۔ اس طرح یہ عظیم الشان کانفرنس اپنے مقررہ وقت پر اپنے اختتام کو پہنچی۔