کویت سٹی، 10 دسمبر 2016 (اردو کویت): مغربی مشرف میں کویتی شہری کے گھر میں الیکٹریکل فالٹ کی مرمت کے دوران ایک پاکستانی الیکٹریشن بجلی کا زور دار جھٹکا لگنے سے زخمی ہوکر بے ہوش ہوگیا۔روزنامہ السیاسۃ کے مطابق گھر میں بجلی کے سرکٹ میں خرابی دور کرنے کے دوران الیکٹریشن نے خرابی کا سبب تو تلاش کرلیا تاہم بجلی کا کنکشن بند کرنا بھول گیا اور میٹر باکس میں ایک تار کی مرمت کرتے ہوئے مالک مکان سے باتیں کرنے لگ گیا اس دوران بجلی کے زور دار جھٹکے کی زد میں آکر بے ہوش ہوگیا۔مالک مکان نے فوری طور پر وزارت داخلہ کے آپریشنز روم کو اطلاع کی جنہوں نے بروقت پہنچ کر متاثرہ شخص کو طبی امداد دی، تاہم زخمی کی نازک حالت کے پیش نظر اسے مبارک ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کرلیا گیا ہے۔
پاکستانی الیکٹریشن بجلی کے جھٹکے سے بے ہوش، حالت تشویش ناک
-
by اردو کویت
- Categories: کویت
متلعقہ مواد
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023
پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
by
اردو کویت
جنوری 20, 2023
کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد
by
اردو کویت
ستمبر 12, 2022