کویت سٹی،18 نومبر 2016(اردو کویت): کویت انٹرنیشل ائرپورٹ کے ائیرپورٹ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے نئے ڈائریکٹر بریگیڈئیر ولید الصالح کی قیادت میں غیرملکی مسافروں کو الوداع کرنے کے لئے آنے والے رشتہ داروں اور دوستوں کے ائیر پورٹ کے اندر داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ روزنامہ الشاھد کے مطابق اب الوداع کرنے کے لئے آنے والے غیرملکی افراد کا داخلہ مرکزی گیٹ تک محدود رکھا جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بریگیڈئر الصالح نے ائیرپورٹ کے روانگی والےایریا میں روزانہ بے ہنگم ہجوم کی وجہ سے مرکزی دروازے پر مختلف حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کا حکم دیا ہے اور اس بِھیڑ کی وجہ تارکینِ وطن کو قرار دیا گیا ہے کیونکہ ایک مسافرکو الوداع کہنے کے لئے اوسطاً 10 غیرملکی افراد ائیر پورٹ آتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے افراد بھی دیکھے گئے ہیں جن کا مقصد اپنے پیاروں کو الوداع کرنا نہیں ہوتا بلکہ وہ ایسے ہم وطنوں کی تلاش میں آتے ہیں جو اس کے آبائی علاقوں کا سفر کر رہے ہوں، تاکہ ان کے ہاتھ سامان یا دستاویزات بھجوا سکیں ۔ یہ عوامل ائیر پورٹ کے چیک اِن زون میں بِھیڑ کا سبب بنتے ہیں۔ اس وجہ سے روانگی کے ایریا میں غیرملکی افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے اوراب وہ صرف سفر کی غرض سے ہی یہاں داخل ہوسکیں گے۔
کویت ائیر پر نئے احکامات لاگو،سفرکرنے والے تارکین وطن کے عزیزوں کو مرکزی گیٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ
-
by اردو کویت
- Categories: کویت
متلعقہ مواد
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023
پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
by
اردو کویت
جنوری 20, 2023
کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد
by
اردو کویت
ستمبر 12, 2022