کویت، 29 اکتوبر 2016 (اردو کویت ): روزنامہ الرائی کے مطابق ایک امریکی خاتون شہری نے سالمیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کے پاکستانی خاوند نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور اس پر اپنے قدامت پسند نظریات تھوپنے کی کوشش کرتا ہے۔ خاتون نے ایک میڈیکل رپورٹ بھی جمع کروائی ہے جس کے مطابق اس کے چہرے اور جسم پر تشدد کی وجہ سے زخموں کا ثبوت ملتا ہے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس کا خاوند کئی دفعہ اس پر اپنے دقیا نوسی خیالات تھوپنے کی کوشش کر چکا ہے اور واقعہ کے دن اس نے آپے سے باہر ہوتے ہوئے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے پاکستانی شخص کو تھانے بلا کر صلح کروانے کی کوشش کی لیکن خاتون نے اپنے خاوند کو معاف کرنے سے انکار کردیا اور اصرار کیا کہ خاوند کو سزا دی جائے بصورت دیگر وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔
امریکی بیوی پر تشدد کا الزام ۔ پاکستانی شخص کی تھانے طلبی
-
by اردو کویت
- Categories: کویت
متلعقہ مواد
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023
پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
by
اردو کویت
جنوری 20, 2023
کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد
by
اردو کویت
ستمبر 12, 2022