مرغی کا گوشت سالمونیلا سے متاثرہ ہے: کویت بلدیہ کی تصدیق

مرغی کا گوشت سالمونیلا سے متاثرہ ہے: کویت بلدیہ کی تصدیق

کویت، 26 اکتوبر 2016: (اردو کویت) روزنامہ کویت ٹائمز نے وفاقی اور مبارک الکبیر کے ڈائریکٹر بلدیہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تصدیق کی ہے جن میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ کویت میں کچھ برانڈز کا مرغی کا گوشت سالمونیلا بیکٹیریا سے متاثرہ اور انسانی صحت کے لئے مضر پایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کل سے کویت بلدیا کا ایک سرکاری خط گردش کررہا ہے جس میں کویت میں مرغی کا منجمد کیا گیا گوشت بیچنے والی چند مشہور برانڈز کے گوشت کو  مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔روزنامہ کویت ٹائمز کے مطابق بلدیہ کے سپروائزری ڈپارٹمنٹ نے ان برانڈز کے گوشت کے مختلف نمونے لے کر وزارت صحت کی لیبارٹریز میں بھیجے تھے اور ٹیسٹ کے بعد یہ گوشت انسانی استعمال کے لئے مضرِ صحت پایا گیا تھا۔

سالمونیلا  سے متاثر ہونے کی علامات میں اسہال، بخار، اور پیٹ میں درد شامل ہیں. اور اس بیکٹیریا سے متاثر ہونے کے  12 سے 72 گھنٹےبعد بیماری کی علامات ظاہر ہوتی ہیں، اور بیماری عام طور پر 4 سے 7 دن تک رہ سکتی ہے. زیادہ تر لوگ علاج کے بغیر  ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن اسہال اور پانی کی کمی کی صورت میں فوراً ہسپتال سے رجوع کرنا چاہیے۔ مرغی کے گوشت کو تیز آنچ پر اچھی طرح پکا کر کسی حد تک بیکٹیریا سے بچا جا سکتاہے

Exit mobile version