کویت، 4 اکتوبر 2016: ابو حلیفہ میں پولیس کو مطلوب ایک کویتی شہری نے گرفتاری دینے کی مزاحمت کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو چاقوکے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص اپنی گاڑٰ ی ایک دوسری گاڑی میں جان بوجھ کر بار بار ٹکرا رہا ہے، جس پر پولیس اہلکار ملزم کو گرفتار کرنے پہنچے تو اس نے اہلکاروں پر چاقو سے وار کردئیے جس سے اہلکار شدید زخمی ہوگئے تاہم مزید نفری نے پہنچ کر ملزم کو قابو کرلیا۔ ملزم کو مزید کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالہ کردیا گیا ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔
مطلوب ملزم کا پولیس اہلکاروں پرچاقو سے حملہ
-
by اردو کویت
- Categories: کویت
متلعقہ مواد
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023
پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
by
اردو کویت
جنوری 20, 2023
کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد
by
اردو کویت
ستمبر 12, 2022