حجاج کو صرف منظور شدہ ایجنسی کے ساتھ ہی رجسٹرکرنے کی تنبیع
28 اگست 2016 (کویت): حج مشن سے متعلقہ ایک کویتی افسر نے اپنے کل کے بیان میں کہا ہے کہ جو افراد اس سال حج کے لئے جانا چاہتے ہیں ان کے لئے رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے۔ کویت حج مشن کے سربراہ اور انڈر سیکریٹری برائے تکنیکی سپورٹ اور بیرونی تعلقات وزارت اوقاف و اسلامی امور نے حجاج کرام کو انتباع کیا ہے کہ غیرلائسنس یافتہ گرپوں کے ساتھ جانے سے اجتناب کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس گروپ یا ایجنسی کے ساتھ آپ حج کے لئے رجسٹر کریں اور وزارت اوقاف سے منظور شدہ ہوں کیونکہ غیر لائسنس یافتہ ایجنسیز کو سعودی عرب میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام حجاج کرام وزارت صحت کے ویکسین مراکز میں جاکرویکسین کےٹیکے لگوائیں تاکہ دوران سفر وہ کسی قسم کی وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔