کویت سٹی، 20 اگست 2016: فراونیہ پولیس نے شراب بنانے کے جرم میں 4 بھارتی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس افسران نے عارضیہ کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر شراب بنانے کا سامان برآمد کرلیا جبکہ شراب کے ڈرم ضائع کردئے۔ اطلاعات کے مطابق فراونیہ کے سیکیورٹی چیف جناب بریگیڈیر صالح العنزی کو مخبری ملی تھی کہ کچھ تارکین وطن نے اپنے اپارٹمنٹ کو شراب کشید کرنے کی بھٹی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ اس مخبری کے بعد انہوں نے افسران کو ان افراد کی نگرانی کرنے کا حکم دیا،
افسران نے چھاپہ مارنے سے پہلے اپارٹمنٹ کی نگرانی کی اور پھر ملزمان کو تمام سامان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ چاروں ملزمان نے فروخت کرنے کی غرض سے شراب کشید کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افسران مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے یہ مہم جاری رکھیں گے