30مئی 2016 کو کراؤن پلازہ کویت میں پاکستان اکیڈیمی سکول احمدی کے زیر اہتمامIGCSE گریجوایشن کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ، طلباء، والدین اورمعزز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سکول کے پرنسپل جناب پروفیسر سید ذاکر علی نےوزارت ِتعلیم کی طرف سے ڈاکٹر سعدالمنیر المھناء ، مسز مریم دشتی اور مسز نورا برکات، برٹش کونسل کی جانب سے مسزسوچترہ سین اور مسز رتنا کشور، مختلف سکولوں کے پرنسپلزصاحبان اور طلباء کے والدین کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں طلباء اور ان کے والدین کو تعلیمی پروگرام کی کامیابی و تکمیل پر مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محترم پرنسپل نے گزشتہ تعلیمی سال کے دوران تعلیمی اور کھیلوں کے مقابلوں میں سکول کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزارتِ تعلیم کی طرف سے ڈاکٹر سعد نے پاکستان اکیڈیمی سکول کے پرنسپل کی سکول کے لئے خدمات اور کاوشوں کو سراہا اورشاندار نتائج پر طلباء اور اساتذہ کی بھرپور تعریف کی۔
IGCSE Graduation Ceremony was held on 30th May 2016 in Crown Plaza Kuwait, which was attended by dignitaries, students and their parents. The Principal Prof. Syed Zakir Ali in his speech welcomed Dr. Saad Al-Munir Al-Muhana , Mrs. Maryam Dashti and Mrs. Noora Barakat from Ministry of Education, Mrs. Suchitra Sen and Mrs. Ratna Kishore from British Council, principals of schools and parents of graduates. In that speech the Principal congratulated the students and their parents for completion of their educational program successfully and prayed for their prosperity and bright future. He also highlighted the school achievements in various fields of education and sports in the past year.
Dr. Saad also appreciated the Principal for the efforts that he put in the institution. He also appreciated the teachers and students for their good performance.