شراب کی فیکٹری چلانے والے 4 بھارتی شہر ی مقامی طور پر تیار کی گئی شراب سمیت گرفتار

شراب کی فیکٹری چلانے والے 4 بھارتی شہر ی مقامی طور پر تیار کی گئی شراب سمیت گرفتار 1

کویت سٹی، 18جنوری2016 (اردو کویت): وفرہ میں چار بھارتی شہریوں کو غیرقانونی شراب کا دھندہ چلانے اور شراب بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق احمدی کے سیکیورٹی افسران کو اطلاع ملی تھی کہ 4 بھارتی افراد نے وفرہ کے علاقے میں شراب کی فیکٹری قائم کی ہوئی ہے جس کے بعد احمدی کے سیکیورٹی ڈائریکٹر بریگیڈئیر عبداللہ صفا نے تفتیش کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے تصدیق کرنے کے بعد شراب کی فیکٹری پر چھاپا مار کر چاروں ملزمان کو 141 بیرل مقامی طور پر کشید کی گئی شراب کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ تفتیش کرنے پر انہوں نے اقرار کیا کہ وہ یہ شراب مقامی گاہکوں کو فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

KUWAIT CITY, Jan 18: Four Indian expatriates were arrested for running an illegal business of manufacturing liquor in Wafra area. According to security sources, when Ahmadi Security Directorate received information about four Asian expatriates manufacturing liquor in Wafra area, Ahmadi Security Director Brigadier Abdullah Safa formed a security team for investigations.

Exit mobile version