کویت، 16 جنوری 2016 (اردو کویت): روزنامہ الرائی کے مطابق بلدیہ کویت کےقائم مقام ڈائریکٹر جنرل جناب احمد المنفوحی نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیہ کویت ملک کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ اور عوامی پارکس میں عوام کے لئے ایسی جگہیں مختص کرنا چاہتی ہے جو کہ ماحولیاتی اور انتظامی طور پر باربی کیو کے لئے مناسب اور تیار ہیں۔المنفوحی کے مطابق بلدیہ نے ٹورسٹک انٹرپرائزز کمپنی اور پبلک اتھارٹی برائے زراعی اموور فشریز وسائل پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو باربی کیو کے لئے مختلف مناسب جگہوں کا تعین کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعین کی گئی جگہوں کی مکمل نگرانی کا بھی انتظام ہوگا تاکہ کسی قسم کی ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے۔ تشکیل دی گئی کمیٹی جلد اجلاس منعقد کرے گی جس کے بعد باربی کیو کے لئے متعین کی گئی جگہوں کا اعلان کر دیا جائے گا اور عوام کے لئے ان جگہوں کو مفت اور بلا تفریق کھول دیا جائے گا۔
AREAS FOR BARBECUE SPECIFIED
KUWAIT CITY, Jan 16: Acting Kuwait Municipality Director General Ahmad Al-Manfoohi has unveiled the Municipality’s plan to specify areas along the coastline and public gardens, which are environmentally and systematically ready for barbecue activities, reports Al-Rai daily.
Al-Manfoohi disclosed the Municipality has formed a joint committee consisting of members from the Touristic Enterprises Company (TEC) and the Public Authority for Agriculture Affairs and Fisheries Resources (PAAAFR).