کویت،29نومبر2015 (اردو کویت): وزارت داخلیہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے ٹریفک امور جناب میجر جنرل عبداللہ المھنہ نےکہا ہے کہ وزیر مملکت شیخ محمد الخالد الصباح کے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کو ڈپورٹ کرنے کے فیصلے کا اطلاق ان لوگوں پر بھی ہوگا جنہوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد اپنا پیشہ اس کیٹیگری میں تبدیل کرلیا ہو جو ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اہل نہیں اور پیشہ تبدیل کرنے کے بعداپنا لائسنس واپس جمع نہیں کروایا۔جناب مھنہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریفک پولیس افسران کو تاکید کی گئی ہے کہ دوران ِ چیکنگ ایسے افراد کو بھی بغیرڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں میں تصور کیا جائے اور ایسے افراد بھی ڈپورٹ کئے جانے کے اہل ہونگے۔المھنہ نے شہریوں اور غیرملکیوں کو خبرادار کیا ہے کہ تربیتی لائسنس پر ڈرائیونگ مت کریں ورنہ شہریوں کے لئے سخت سزا جبکہ غیرملکی افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ روزنامہ الانباء کے مطابق انٹرنیشنل لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صرف غیر رہائشی ویزہ کے حامل افراد ہی مصدقہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔
کویت میں غیرملکی افرادکے لئے ڈرائیونگ لائسنس بارےسخت حکم آگیا
-
by اردو کویت
- Categories: کویت
- Tags: deportdriving licenseexpatskuwait
متلعقہ مواد
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023
پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
by
اردو کویت
جنوری 20, 2023
کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد
by
اردو کویت
ستمبر 12, 2022