غیر لائیسنس یافتہ کاروانوں کے ساتھ رجسٹر کرنے سے گریز کریں۔ وزارۃ اوقاف کا حجاج کرام کو انتباہ

Kuwait Hajj 2015

کویت سٹی،11 جولائی 2015: وزارت اوقاف و اسلامی امور کے قائم مقام ڈائریکٹر جناب کمال الایوبی نےتمام ایسے افراد جو حج کا ارادہ رکھتے ہیں ان کو تنبیع کی ہے کہ وہ کسی بھی غیررجسٹرڈ شدہ اور مشکوک کاروان کے ساتھ حج کے لئے رجسٹر کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں مکہ پہنچ کر نئے قوانین کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن حجاج نے رجسٹریشن کروا لی ہے وہ اپنی رجسٹریشن کی تصدیق اوقاف کی ویب سائٹ https://hajjoffice.awqaf.gov.kw/Public/SearchPilgrim پر کرلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج آفس کی پوری کوشش ہے کہ عوام کے ساتھ تمام جدید ابلاغی ذرائع بشمول سماجی رابطوں کی ویب سائٹس،ٹویٹر،انسٹاگرام،وٹس اپ،یوٹیوب اورہاٹ لائن 99051691 کے ذریعے مکمل رابطہ رکھا جائے۔ تمام حضرات جو حج کی نیت رکھتے ہیں وہ حج آفس کے مرکزی دفتر جا کر تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ کویتی شہریوں کے لئے حج درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعرات،10ستمبر 2015جبکہ غیرکویتی افراد کے لئے20اگست،2015ہے۔ (رپورٹ: السیاسۃ)

Exit mobile version