کویت ٹائمز۔26 مئی 2015: حکومت نے بند فائل کا شکار 33,000 سے زائد غیر ملکیوں کو 60دن کی مہلت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنے اقامے کو قانونی بنا سکیں۔ ایسے تمام افراد کو1 [highlight]جون 2015سے 1اگست 2015[/highlight]تک کی مہلت دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنا اقامہ ٹرانسفر کراوکر قانونی حیثیت اختیار کرلیں۔
اتھارٹی برائے افراد ی قوت جناب عبداللہ المطوطہ کے مطابق چھوٹ کے دوران بند ملف کا شکار افراد کے لئے سہولت ہوگی کہ وہ اپنا اقامہ کسی دوسرے کفیل کے پاس ٹرانسفرکروا لیں یا پھراقامہ کینسل کروا کرکویت سے چلے جائیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چھوٹ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جا رہی ہے جبکہ اس سے کمپنیوں کو بھی سہولت ملے گی کہ وہ بیرون ملک سے افرادی قوت منگوانے کی بجائے ملک میں پہلے سے موجود افرادی قوت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ادارہ وزارت داخلیہ کے ساتھ گفتوشنید کر رہاہے کہ بند ملف کا شکار افراد کو گرفتار نہ کیا جائے تاکہ وہ60دن کی اس مہلت سے فائدہ حاصل کر سکیں۔