کویت: سول سروس کمیشن نے آئندہ سے خدمات کے شعبوں میں غیر ملکی افراد کو بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے صرف ان غیر ملکی کارکنوں کے معائدوں کی توثیق کی جائے گی جو طے کردہ مخصوص شرائط خصوصا عمر کی حد پر پورہ اترتے ہوں۔
اس اقدام کا مقصد وزراہ کونسل کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے تحت غیر ملکی افراد کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق اس وقت سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کی تعداد 92,000 ہے جبکہ سول سروس کمیشن کی نگرانی میں کام کرنے والے 37 شعبوں میں غیرملکیوں کی تعداد 77,000 ہے جن میں 3000 ایسے ہیں جو عمر کی متعین کردہ حد سے تجاوز کر چکے ہیں اور ان کے معائدوں کی توثیق نہیں کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ بہت سی ملازمتیں جو غیرملکی افراد سنبھالے ہوئے ہیں ان کی جگہ کویتی شہری لے سکتے ہیں اور کچھ افسران کی طرف سے یہ کہنا کہ کویتی شہری کام نہیں کرتے ، غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کویتی ملازمین کی مدبِھیڑ ہونے کی وجہ مختلف شعبوں میں ملازمین کی غیر متوازن تقسیم ہے ، کچھ ڈپارٹمنٹس میں آپ کو لاتعداد ملازمین نظر آئیں گے جبکہ کچھ میں صرف ۳ یا ۴۔ انہوں نے کہا کہ صرف ڈاکٹرز کو اس فیصلہ سے استثناء حاصل ہے۔ روزنامہ القبس