سعودی عرب: سابقہ بوائے فرینڈ کو ہائی کیوں کہا ۔ طلاق دے دی

Saudi man divorced wife for saying hi to ex boy friend

(سعودی عرب) سابق بوائے فرینڈ کو ”ہائے“ کہنے پر سعودی شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی۔ سعودی اخبار ”صدا“ کی خبر کے مطابق شوہر اپنی بیوی اور بہن کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے پارک میں موجود تھا جہاں اس کی بیوی کا سابقہ بوائے فرینڈ بھی
آ  پہنچا۔بیوی اپنے سابقہ محبوب کو دیکھ کر دل کے ہاتھوں مجبور ہوگئی اور ٹائلٹ جانے کا بہانہ کرکے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے پاس چلی گئی اور اس سے حال چال دریافت کیا۔ نند نے یہ منظر دیکھ لیا اور فورا اپنے بھائی کو خبر دی جس نے اطلاع ملنے پر بیوی کو پارک ہی میں تشدد کا نشانہ بنایااور پھر اسے طلاق دے دی۔

Exit mobile version