ڈرایئونگ لائسنس کیلئے ۳۰۰ دینار فیس کی تجویز

KD 300 fee proposed for Kuwait driving license

کویت سٹی، ۲۷ اپریل: روزنامہ الرایی کے مطابق نئے ڈرایئونگ لائسنس کے لئے مجوزہ ۵۰۰ دینار  فیس کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر داخلہ جناب شیخ محمد الخالد نے لائسنس فیس کو ۵۰۰ دینار تک  بڑھانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے فیس ۳۰۰ دینار تک رکھنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا کہ لائسنس فیس بڑھانے کا مقصد کویت میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنا ہے نہ کہ غیر ملکی افراد کے لائسنس کے حصول کو مشکل بنانا۔

مزید براں ذرائع نے دوبارہ اس بات پہ زور دیا کہ لائسنس کے بغیر ڈرایئونگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے خارجیوں کو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا اور  قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کفیل کو   تمام سفری اخراجات برداشت کرنے ہونگے۔

Exit mobile version