کویت سٹی: روزنامہ الشاھد کی ایک رپورٹ میں مصدقہ ذرائع کے حوالے سے دعوع کیا گیا ہے کہ وزارت داخلیہ نے خلیجی شہریوں سمیت ایسے تمام غیرملکیوں کو ڈپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سوشل میڈیا یا عوامی مقامات پر ملکی و بین الاقوامی سیاسی معاملات میں مداخلت میں ملوث پائے گئے۔
ذرائع نے واضع کیا کہ وزارت داخلہ نے ایسے تمام بلاگرز اور افراد کی نگرانی شروع کر دی ہے جن پر شک ہے کہ وہ عوام میں اضطراب اور افراتفری کی کیفیت پیدا کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔
ایسے تمام افراد کو تفتیش کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کرنے کا امکان ہے اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں انکو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
ذرائع نے متنبہ کیا کہ وزارۃ نے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو ایسے مشکوک افراد پر کڑی نطر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ سیکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ کے پاس ایسی خفیہ اطلاعات ہیں کہ کچھ بیرونی قوتیں کویت کے اندر بیٹھ کر مختلف اخباری ویب سائٹس کے ذریعے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں اور انہیں بیرونی مالی امداد حاصل ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے پاس جدید ترین آلات موجود ہیں جن کے ذریعے ایسے تمام افراد تک با آسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جو مختلف شناختوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ایسے تمام گمنام اور خوش فہم افراد کا کھوج لگانا ریاستی اداروں کے لئے مشکل نہیں۔