اردو کویت: کویت اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں گھریلو ملازمہ، غیر ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکنوں کے لیے بھرتی کرنے والی ایجنسیاں لوگوں کی سادہ لوحی سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ آندھرا پردیش حکومت کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایجنٹ کویت میں کام کرنے کے خواہشمند لوگوں کو جعلی ویزا دے کر دھوکہ دے رہے ہیں اورپھر انہیں واپس لانے کے لیے ان سے پیسے بٹور رہے ہیں۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش نے کویت میں غیر ہنر مند کارکنوں کی بھرتی میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کویت کی جانب سے جنوری 2022 سے اپریل 2022 تک معمولی محنت کشوں کے لیے 37,208 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ تصدیق کے عمل کے دوران 10,280 ویزے درست تھے۔ باقی 27000 ویزے یا تو جعلی تھے یا ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی، کویت پہنچنے کے بعد ہی متاثرین کو معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔
دی ہنس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریاستی پولیس چیف ملیکا گرگ نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو ان سادہ لوح متاثرین کو دھوکہ دیتے ہیں جو کویت اور دیگر خلیجی ممالک میں کام کے لیے جعلی ویزوں کے ساتھ سفر کرنا چاہتے ہیں۔ بات یہیں نہیں رکتی، فراڈ ریکروٹمنٹ ایجنٹ متاثرین سے مزید رقم کے عوض انہیں کویت پہنچنے کے بعد جعلی ویزے کی بات پرانکو بلیک میل کرتے ہیں۔
ملیکا گرگ نے مزید کہا کہ دھوکہ دہی کے ایجنٹوں کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر بہت سے لوگوں کی طرف سے شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے کہ انہیں ٹریول ایجنٹوں نے دھوکہ دیا ہے اور انہیں واپس لانے کے لیے رقم مانگ رہے ہیں۔ ایس پی نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف درست ورک ویزا پر کام کے لیے دوسرے ملکوں میں جائیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ مشکوک ایجنٹوں کے بارے میں مقامی پولیس کو مطلع کریں یا خلیجی ممالک میں کام کے نام پر دھوکہ دینے والے لوگوں کے خلاف +91 9121102104 پر ایس بی ڈی ایس پی کو شکایت کریں۔