خوفناک حادثہ: فیکٹری ملازم کو زندہ پکا دیا گیا

Tuna fish

سانتا فی سپرینگز (لاس اینجلز)  کے علاقے میں پیش آنے والے ایک واقع میں ایک کارکن کو ہزاروں کلو ٹونا مچھلی کے ساتھ صنعتی کُکر کے اندر  زندہ  پکا دیا۔

کارکن جس کا نام جوز میلینا بتایا جاتا ہے ۳۵ فٹ بڑے اس کُکر میں مرمت کا کام کر رہا تھا جب ایک ساتھی کارکن نے   کُکر کو  تقریبا ۵ ٹن ٹونا مچھلی کے ساتھ بھر نے کے بعد بند کرکے چلا دیا۔ میلینا کُکر کے اندر مقفل ہو کر رہ گیا۔ جب کافی دیر میلینا نظر نہیں آیا تو ساتھی ورکر نے سوچا کہ شائد  اس نے وقفہ لیا ہے لیکن جب سپروائزرز نے محسوس کیا کہ وہ کافی دیر سے  غائب ہے تو  انہوں نے انٹرکام پہ اس کی گمشدگی کا اعلان کردیا۔

میلینا  کا جسم پریشر ککر بند  کرنے کے دو گھنٹے بعد ملا، اس کُکر کا درجہ حرارت عموما ۲۷۰ ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔

بمبل بی فوڈز کمپنی جہاں یہ افسوس اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ،نے  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ  میلینا کی  موت پر  شدید غم کی حالت  میں ہیں۔

بمبل بی فوڈز کمپنی کے  دو  منتظمین پر حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہیں ۳ سال  جیل میں گزارنے پڑ سکتے ہیں۔

Exit mobile version