پاکستانی بلڈ ڈونزر ان کویت کی جانب سے نویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد – پریس ریلیز

پاکستانی بلڈ ڈونزر ان کویت کی جانب سے نویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد - پریس ریلیز 3

پاکستانی بلڈ ڈونزر ان کویت، ایک غیر سیاسی سماجی تنظیم نے ۹نویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 13جنوری، 2017بروز جمعۃ المبارک اسلامک ایجوکیشن کمیٹی (یوتھ ونگ)، کویت تھیلیسمیا لیگ، کویت سنٹرل بلڈبنک کویت اور دیگر پاکستانی، کویتی اور دیگر قومیتوں کے تعاون سے کیا۔

اس کیمپ کے انعقاد کا مقصدتھیلیسمیا کے مرض سے آگاہی اور کویت بلڈ بنک کو اس مرض کے پیشِ نظر خون کی ترسیل میں مدد فراہم کرنا تھا۔ مزید برآں اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد دوست ملک کویت کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو تقویت تھا جوکہ ہر تارکین وطن کی اولین ترجیح ہے۔

پاکستان بلڈڈونزر ان کویت، کی تنظیم 2011؁ سے بلڈ ڈونیشن کا کام کر رہی ہے اور اس امر میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ہے۔تنظیم کا مقصد نہ صرف بلڈ بنک کو سپورٹ کرنا بلکہ مریضوں کو بروقت خون کی رسائی اور بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تنظیم کا فلسفہ لوگوں کو باور کرانا ہے کہ ہر صحت مند انسان خون کا عطیہ کر سکتاہے۔

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس امر سے بلاشبہ واقف ہے کہ خون کا عطیہ ایک اجرعظیم ہے اور اس بلڈ کیمپ کا انعقادپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے برادر ملک کویت اور اور اسکی عوام کے لیے ایک خیر سگالی کا جذبہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سماجی اور معاشرتی پہلو کی جانب ایک قدم ہے۔

سفیرِ پاکستان برائے کویت جناب غلام دستگیرکویت تھیلیسیمیا لیگ حکام کے ساتھ

اس کیمپ میں چھ گھنٹے کے مختصر دورانیے میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کویت سنٹرل بلڈ بنک میں ہر طرف لوگوں کا جم غفیر تھاجو کہ خون کا عطیہ کرنے کیلیے آئے تھے۔اس کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ، کویتی، مصری، فلپائنی، شامی، اردنی، صومالیہ، جنوبی افریقہ اور بھارت کے تارکین وطن نے شرکت کی۔ پاکستانی افراد کی ایک کثیر تعداد، جو کہ عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار دیار غیر میں مقیم ہے، اپنی فیملی اور دوست احباب سے ساتھ شرکت کی۔ غیر ملکی افراد کی کثیر تعداد میں شرکت تنظیم کے بنیادی نکتے "قومیت سے بالاتر انسانیت "کے جذبے کی بہترین عکاس تھی۔

کیمپ کی خاص بات کویت تھیلیسمیالیگ کی شرکت تھی، جنھوں نے نہ صر ف شرکت کی، بلکہ کویتی عوام کی بہترین ترجمانی بھی کی۔ کویت تھیلیسمیالیگ کویت میڈیکل ایسوسی ایشن کے ماتحت کام کرتی ہے، جنکا مقصد کویت میں موجود افراد میں تھیلیمسیا کے مرض سے آگاہی اور بہترین علاج و معالجہ کی سہولت میسر کرنا ہے۔

کویت میں موجودپاکستانی سرکردہ بزنسمین کمیونٹی نے نہ صرف کیمپ کا دورہ کیا بلکہ خون کے عطیات بھی دیے جبکہ کویت سنٹرل بلڈ بنک کی انتظامیہ نے اس کیمپ کے کامیاب انعقاد میں اپنا پورا تعاون پیش کیا۔تعلقات عامہ کے جناب طارق الغربلی نے کیمپ کے آغاز سے ہی اپنی تمام توجہ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مرکوزرکھی۔

کیمپ میں موجود افراد کی شرکت نے ضرورتمند افراد، خصوصاًنایا ب اقسام کے خون کی بروقت فراہمی کی اعلیٰ مثال اور بہترین انسانی جذبے کی عکاس تھی۔ کیمپ میں پاکستانی افراد کی انسانی خدمت کے جذبے سے شرکت اوربڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دینے کی کاوش دیدنی تھی۔پاکستانی بلڈ ڈونرز ان کویت کے افرادکمیونٹی میں موجود دیگر افرادکی بلڈ ڈونیشن کے ضمن میں حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کویتی سوسائٹی میں بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں تاکہ عطیہ خون سے ضرورتمند افراد کی بروقت زندگی بچائی جا سکے۔

پریس ریلیز منجانب: پاکستانی بلڈ ڈونزر ان کویت

Exit mobile version