پاکستان ؔاسپورٹس ایسوسیؔ ایشن کویتؔ کے زیر اہتمام ؔدوسرے سالانہ بلڈؔڈونیشن کاؔ انعقاد

PSA Kuwait 2nd Annual Blood Camp

پاکستانیؔ کمیونٹیؔ اور دیگر قومیتوںؔ کے 300ؔ سے زائد افرادؔ نے بلڈؔ کیمپؔ کا دورہؔ کیا۔

بلڈ کیمپ کے انعقاد پر پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سفیر پاکستان جناب غلام دستگیر
خون کا عطیہ انسانیت کی عظیم خدمت اور صدقہ جاریہ ہے، بانی تنظیم محمد عرفان عادل، رنگ، نسل اور قومیت سے بالاتر ہو کر خون کا عطیہ صرف انسانیت کے لیے ہے۔ صدر مقبول احمد، نائب صدر محمد یونس شاہد، تنظیم بلڈ کیمپ کے انعقاد کا سلسہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ سینئر ایڈوائزر محمد عرفان شفیق

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کھیلوں کی ایک معروف تنظیم ہے جو وقتاً فوقتاً کویت میں مقیم پاکستانی افراد کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کاا نعقاد کرتی رہتی ہے۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی بنیاد محمد عرفان عادل نے 14 اگست2013؁ کو رکھی اور گزشتہ تین سالوں میں اس تنظیم نے کرکٹ، ٹیبل ٹینس، کراٹے اور والی بال کے کئی ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جس میں سینئر ممبران علی رضا، نوید بٹ، مقبول احمد، یونس شاہد، محمد عرفان شفیق اور دیگر ساتھیوں نے اہم کرداد ادا کیا۔ اسی جذبے کے تحت4 نومبر2016؁ جمعہ المبارک کے دن کویت سنٹرل بلڈ بنک میںدوسرے سالانہ بلڈ ڈونیشن کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر انتظام اس کیمپ میں پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکی افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی ، جس میںکویتی، شامی، مصری، انڈونیشیا، فلپائن، چین، ملائشیا،کینیڈا، بھارت، بنگلہ دیش کے افراد قابلِ ذکرہیں۔ اس کیمپ کے مہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان عزت مآب جناب غلام دستگیر صاحب تھے۔ اُنھوں نے کیمپ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تنظیم کی کمیونٹی کے لیے اس کاوش کی تعریف کی۔ اُنھوں کے کہا کہ اسطرح کے اقدام سے پاکستانی کمیونٹی کا کویت میں امیج مزید بہتر ہو گا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ آئندہ بھی سفارتخانہ پاکستان مکمل تعاون کا یقین دلاتاہے۔

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے بانی و ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل نے اس موقع پر سفیر پاکستان اور سفارتخانہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس تنظیم کی حوصلہ افزائی کی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ تمام بلڈ ڈونردراصل انسانیت کے ہیرو ہیں۔ اُنھوں نے تمام بلڈ ڈونرز، اسپانسرز، کمیونٹی پارٹنرز، بلڈبنک کی انتظامیہ، تنظیم کے تمام ممبران اور معاونین کا شکریہ ادا کیا جنکی انتھک محنت سے بلڈڈونیشن کیمپ انتہائی کامیاب رہا۔
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے صدر مقبول احمداور نائب صدر محمد یونس شاہدکہا کہ رنگ، نسل اور قومیت سے بالاتر ہو کر خون کا عطیہ صرف انسانیت کے لیے ہے۔ سینئر ایڈوائزر محمد عرفان شفیق نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن ایک اِنتہائی احسن قدم ہے اور تنظیم کے تمام ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ صدر مقبول احمد نے کیمپ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی تمام شخصیات، جن میں دینی، سماجی اور سیاسی اور تنظیموں کے عہدیداران شامل تھے، کا شکریہ ادا کیا۔ مقبول احمد نے بلڈکیمپ کے تمام اسپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ میڈیا کے نمائندگان میں عبدالشکور (نوائے وقت)، خلیل الرحمن( آل پاکستان اوورسیز آرگنائزیشن، پیغام وطن)، حاجی جاوید اقبال( چٹان، بول نیوز)، نیاز عابد( سٹی پریس)، شریف حدیثوی( دھرتی نیوز)، طارق اقبال( ووپ میڈیا)، عاطف صدیقی( پاکستانیز ان کویت)، عاطف بشیر(کویت پاکستان فورم)، محمد ریاض (سپریم میڈیا)، محمد عرفان شفیق (Q8Info) اور اسلامک ایجوکیشن کے علاوہ مقامی میڈیا اور کویت ٹیلیویژن نے خصوصی کوریج کی۔
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی انتظامیہ نے کویت سنٹرل بلڈ بنک کے تعاون پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے انتظامیہ میںمحمد عرفان عادل، مقبول احمد، محمد یونس شاہد، محمد عرفان شفیق،وقاص احمد، ساجد حسن، وسیم باجوہ، فرزان طارق، خلیل احمد، اختر نوید، سعد پال،ڈاکٹر طیب، ذیشان آصف، رضوان سعید ، شہزاد علی، ندیم ملک، کامران پاشا،عمران عارف، ساجد محمود، محمد ریاض، اظہر رسول، بابو حسین، نادیہ محمد، بشریٰ وقاص، صفا افتخار، عائشہ شکیل، مریم، زینب، مس عظمیٰ شامل تھے، جنکی شبانہ روز محنت کر کے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح انسانی خدمت کے تناظر میں ایک خوبصورت اور انتہائی منظم بلڈ ڈونیشن کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی انتظامیہ اور ارکان بلاشبہ اس کار خیر کو انجام دینے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Exit mobile version