سبز چائے کے انسانی صحت پر بے شمار مثبت اثرات ہیں خصوصا اشتہأ بھوک میں کمی اور تیزی سے جسمانی چربی کو پگھلانا ۔۔
مزید برأں یہ ایسے عوامل کی حامل ہے جو نہ صرف جسم کا درجہ حرارت بڑھاتے ہیں بلکہ میٹابولزم کی رفتار کو بھی بڑھا دیتے ہیں۔
سبز چائے بھوک کا احساس مٹانے میں کردار ادا کرتی ہے اور یہ خاصیت اسے وزن کم کرنے کیلئے پرتاثیربناتی ہے۔
اگرچہ سبز چائے کو مختلف اجزأ کے ساتھ افزودہ کیا جا سکتا ہے لیکن وزن گھٹانے کے لئے سنگترے کے ساتھ اس کا استعمال اپنا ثانی نہیں رکھتا۔
یہ مشہور ڈاکٹر اوزی کا پسندیدہ مشروب رہا ہے جنہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ اس قہوہ کا ۱ کپ روزانہ استعمال کرنا نہ صرف میٹابولزم کو ۱۲ فیصد تک بڑھا دیتا ہے بلکہ ذیابیطیس کو قابو کرنے اور قوت مدافعت کو بہتر کرنے میں حد درجہ معاون ثابت ہوتا ہے۔
ہم میں سے بہت سوں کو سبز چائے کا ذائقہ اتنا پسند نہیں ہوتا لیکن اس کے ساتھ سنگترے یا چکوترے کا ملاپ اسے آپ کا پسندیدہ مشروب بنا دے گا۔
وزن میں کمی کیلیئے اس قہوہ کے اجزا:
- پانی ۱ لٹر
- سبز چائے کی ۵ تھیلیاں
- ۱ سنگترہ
- تازہ پودینہ
ترکیب:
۱ لٹر ابلتے پانی میں سبز چائے کی تھیلیوں کو صرف تین منٹ کے لئے ڈالیں۔
سنگترے کو دھو کر بیضوی شکل میں کاٹ لیں اور پودینے کے ساتھ چائے والے پانی میں شامل کردیں۔
اس تیار شدہ چائے کو رات بھر کےلیے رفرجریٹر میں رکھ دیں اور اگلے دن استعمال کریں، یہ چائے ۲ افراد کے ۱ دن کے استعمال کے لئے کافی ہے۔
V informative